Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینجموں

ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ

KU Admin
Last updated: July 16, 2025 5:52 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

ادھم پور/جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نالین پربھات نے بدھ کو ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ جنگلات میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ کالعدم تنظیم جیشِ محمد کا اعلیٰ کمانڈر حیدر تھا، جو گزشتہ چار برسوں سے علاقے میں سرگرم تھا۔
ڈی جی پی نالین پربھات نے پولیس اسٹیشن اکھنور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’ہماری انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ حال ہی میں بسنت گڑھ کے علاقے میں ہمیں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جہاں ایک سینئر جیش محمد کمانڈر کو ہلاک کیا گیا، جو کہ پچھلے چار سال سے اس علاقے میں سرگرم تھا۔ ہم ایک ایک کر کے تمام ملی ٹینٹوںکا خاتمہ کریں گے۔‘
واضح رہے کہ 26 جون کو پاکستان سے تعلق رکھنے والا جیشِ محمد کا ملی ٹینٹ ، جس کا کوڈ نام ’مولوی‘ تھا، بسنت گڑھ کے گھنے جنگلات میں ایک تصادم کے دوران مارا گیا تھا۔ تاہم خراب موسم، مشکل جغرافیہ اور گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ڈی جی پی نے موجودہ وقت میں جموں کے جنگلاتی علاقوں میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعداد و شمار عوامی طور پر نہیں بتائے جا سکتے۔
پولیس سربراہ نے عوام اور پولیس کے درمیان بہتر روابط کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر پولیس کی کامیابی ممکن نہیں۔ڈی جی پی نالین پربھات نے کہا:’اکھنور سیکٹر میں امسال کے اوائل میں جو کامیاب آپریشن ہوا وہ عوام سے ملنے والی بروقت اطلاع کی بدولت ممکن ہو سکا۔ عوامی تعاون کے بغیر بڑے چیلنجز کو عبور کرنا مشکل ہوتا۔‘انہوں نے سابق ایس ایچ او طارق احمد، ایس ڈی پی او موہن شرما اور ایس پی برجیش شرما کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور فرض شناسی 2024 میں مثالی رہی۔ انہوں نے موجودہ ایس ایچ او سنجیو چھب اور ایس ڈی پی او وریندر گپتا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی عزم و حوصلے سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
ڈی جی پی نے پولیس کی منشیات کے خلاف مہم، مویشی اسمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارکردگی کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا اور کہا کہ جموں پولیس اپنی کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال بن چکی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس سربراہ سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل گوپال شرما، آئی جی جموں زون بھیم سین تُتی، اور ڈی آئی جی شیو کمار کے ہمراہ اکھنور پولیس اسٹیشن میں ’ایوارڈ آف ایکسیلینس‘ کی تقریب میں شریک تھے، جو وزارت داخلہ کی سالانہ درجہ بندی میں جموں و کشمیر کے بہترین پولیس اسٹیشنز میں شامل کیا گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لینڈ سلائیڈنگ کے دوران یاتری کی موت کی خبریں بے بنیاد: ایس ایس پی گاندربل
تازہ ترین
شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل
تازہ ترین
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں

Related

جموں

مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن

July 16, 2025
جموں

نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی

July 16, 2025
جموں

جموں میںبارش سے ٹوٹا گرمی کا زور | موسم خوشگوار، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

July 16, 2025
جموں

جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال | فیکلٹی سے ایمرجنسی چلانے کی ہدایت

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?