عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک46 سالہ امرناتھ یاتری کی پہلگام علاقے میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ متوفی یاتری، جس کی شناخت سنجے مسور کانتھ ولد شنکر مسورکاٹھ، مہاراشٹر کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے، چندنواری میں ایگزٹ گیٹ کے اوپری حصے کے قریب اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا، فوجی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر بیس اسپتال چندنواری میں طبی علاج کے لیے پہنچایا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا، اور موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنے کو قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔اس دوران خراب موسمی صورتحال کے چلتے سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے ۔ 6,388 یاتریوں پر مشتمل ایک او ر قافلہ منگل کو صبح سویرے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے وادی وارد ہوا ۔ 38 روزہ سالانہ یاترا کے آغاز سے اب تک 2.25 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے گھپا پر حاضری دی ہے