سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں امرناتھ یاترا کے دوران مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا 46 سالہ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، حکام نے منگل کے روز بتایا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ متوفی یاتری کی شناخت سنجے ولد شنکر ساکن مہاراشٹرا کے طور پر ہوئی ہے، جو چندن واری میں ایگزٹ گیٹ کے اوپری جانب اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا۔
فوجی اہلکار فوری طور پر اُسے طبی امداد کے لیے چندن واری بیس اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ دل کا دورہ تھی۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
پہلگام میں امرناتھ یاتری حرکتِ قلب بند ہونے سے جاں بحق
