حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں واقعہ گائوں سانگلہ کی رابطہ سڑک بارش کے دوران نالے کی شکل اختیار کر جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرنکوٹ سانگلہ رابطہ سڑک بارش کے دوران آمد ورفت کہ بالکل قابل نہیں رہتی۔انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران ان کے علاقہ کی رابطہ سڑک نالے کی صورت اختیار کر جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کے کناروں پر نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑک پر بہنے لگتا ہے جس کی وجہ سے سڑک کے کناروں پر واقعہ زمینوں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ اس دوران مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب متعدد مقامات پر رابطہ سڑک ٹوٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران اسکولی طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ مذکورہ علاقہ کی رابطہ سڑک پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ان کے علاقہ کی سڑک کی جانب توجہ دی جائے تاکہ لوگوںکو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔