عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ// محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشتواڑ نے ضلع کے متعدد زونوں میں انڈر 19لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے انٹر اسکول زونل سطح کے مقابلوں کا آغاز کیا۔زون دراب شالہ نے انڈر 19لڑکوں اور گر دونوں کے لیے کبڈی، والی بال، کھو کھو اور ٹگ آف وار کے مقابلوں کی میزبانی کی جس میں مختلف اسکولوں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔زون کشتواڑ نےانڈر 19لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے شطرنج اور بیڈمنٹن مقابلوں کا مؤثر طریقے سے انعقاد کیا۔ ایونٹ میں نظم و ضبط کے مقابلے اور مضبوط اسٹریٹجک پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔زون ناگسینی نےشطرنج، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلوں کی میزبانی کی، جس سے تمام اداروں میں منصفانہ کھیل اور طلباء کی فعال شمولیت کو یقینی بنایا گیا۔کھیلوں کے اس اقدام کا مقصد نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش کے ساتھ ساتھ جسمانی تندرستی، ذہنی چستی، ٹیم ورک اور طلباء کے درمیان صحت مند مقابلے کو فروغ دینا ہے۔زونل ایونٹس آئندہ بین زونل اور ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے راہ ہموار کریں گے، جس سے مستحق نوجوان کھلاڑیوں کو کشتواڑ کی اعلیٰ سطحوں پر نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔