عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر کویندر گپتا کو لداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ایک پریس بیان کے مطابق، گپتا کو ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ بریگیڈیئر کے استعفیٰ کے بعد لداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے “صدر ہند نے بریگیڈیئر(ڈاکٹر بی ڈی مشرا (ریٹائرڈکا لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ کوویندر گپتا کو نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے،” ۔