عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پولیس کی طرف سے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کیساتھ دھکا مکی کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو جمہوریت پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔
پارٹی لیڈران نے واقعہ پر فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک عوامی منتخب حکومت کے وزیر اعلیٰ کیساتھ بدسلوکی کسی بھی صورت میں جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں۔اس واقعہ سے ملک کی جمہوریت کو زبردست ٹھیس پہنچی ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ ملوث افسران اور اہلکاروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ کیساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے: نیشنل کانفرنس
