عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر پولیس سروس (جےکے پی ایس )کے تین افسران کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سلیکشن گریڈ-I (لیول 13) کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق، ابرار احمد چوہدری کو فوری طور پر باقاعدہ طور پر ترقی دی گئی ہے، جبکہ غفار جیلانی وانی اور امیت بھاسن کو بھی فوری طور پر ترقی دی گئی ہے۔