عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اور سینئر بی جے پی رہنما کویندر گپتا کو لداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، کویندر گپتا کی تقرری لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹربی ڈی مشرا کے استعفیٰ کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےصدرِ جمہوریہ ہند نے لیفٹیننٹ گورنر، یونین ٹیریٹری لداخ، بی ڈی مشرا کا استعفیٰ قبول کر لیا ہےجبکہ کویندر گپتا کو نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر
