عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/صفاپورہ علاقے میں ایک خاتون کے مبینہ قتل پر اہلِ خانہ سمیت مقامی لوگوں نے پیر کو احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس سے تفتیش میں تیزی لانے کی اپیل کی۔مظاہرین کے مطابق، 28 سالہ خاتون کو اس کے ایک قریبی رشتہ دار نے اغوا کے بعد قتل کیا۔ مظاہرین نے فوری انصاف اور پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سول سوسائٹی کے رکن سہیل احمد نے کہاہم فوری اور شفاف تحقیقات کے ساتھ ساتھ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس دوران، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندر بل، خلیل احمد پوسوال موقع پر پہنچے اور متاثرہ خاندان اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی خلیل پوسوال نے کہا کہ معاملے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔انھوں نے جرم میں جو بھی ملوث ہوگا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
صفاپورہ میں خاتون کے مبینہ قتل پر احتجاجی مظاہرہ
