فیاض بخاری
بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سنیچر کی دوپہر کو ایک 15سالہ لڑکا وانیگام واگورہ پل کے قریب ننگلی نالہ میں نہاتے ہوئے غرقآب ہوگیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت شعیب رسول ولد غلام رسول ساکنہ ویرنار ہد پورہ چندوسہ کے طور پر ہوئی ہے، ندی میں نہانے گیا تھا کہ اچانک پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے لاپتہ لڑکے کی تلاش کے لیے مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف، پولیس اور دیگر ریسکیو ایجنسیوں کی ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
بارہمولہ میں 15سالہ لڑکا نالہ ننگلی میں غرقآب ، سرچ آپریشن جاری
