محمد تسکین
سرینگر/ ضلع رام بن کے اکھڑال سینہ بتی علاقہ میں گزشتہ شب ایک دلدوز سڑک حادثے میں چار افراد کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا جبکہ دو دیگر شدید زخمی حالت میں سکمز صوره میں زیرعلاج تھے ـ
اطلاعات کے مطابق زیر علاج زخمیوں میں سے شکیل احمد نامی زخمی شخص آج صبح دم توڑ بیٹھا، ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود شکیل احمد جانبر نہ ہوسکا، اِس طرح سے اس دلخراش حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ ایک زخمی شخص ابھی بھی سکمز صوره میں زیرزہ علاج ہے ـ
قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ نے مہلوکین کے حق میں اک لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے حق میں25ہزار روپے بطورِ فوری امداد دینے کا اعلان کیا تھاـ
ادھر مقامی لوگوں نے موجودہ سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مہلوکین کے حق میں معقول معاوضے کا اعلان کیا جائے چونکہ اِن تمام افراد کا تعلق غریب و متوسط گھرانوں سے تھاـ