عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ اور مسابقتی امتحاناتکے ڈائریکٹوریٹ نے مختلف پروگراموں کیلئے آن لائن داخلہ فارم اور مطلوبہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں آج یعنی ہفتہ 12جولائی شام 3:00بجے تک توسیع کردی ہے۔یہ توسیع تمام PGپروگراموں پر لاگو ہوتی ہے جن میں مین کیمپس میں M.Tech، MBA، MBA-CME، آف سائٹ کیمپس اور سرکاری وپرائیویٹ کالجزمیں 3 سالہ LL.B.، 4سالہ B.Tech (Non-JEE)، انٹی گریٹڈ UG-PGپروگرامات شامل ہیںامیدواروں کو مشورہ دیاگیاہے کہ وہ درخواست کے عمل کو آخری تاریخ سے پہلے مکمل کر لیں کیونکہ مزید کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ڈیٹ شیٹ کے مطابق ان پروگراموں کے داخلے کے امتحانات منگل 15 جولائی 2025 سے شروع ہوں گے۔