یونس پرے
بڈگام// محکمہ یوتھ سروسز سپورٹس بڈگام کی جانب سے سپورٹس سٹیڈیم چرار شریف میں انڈر 19 بوائز کیٹگری کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے چھ زونوں چاڈورہ ،خانصاحب ،دریگام ،بی کے پورہ ،چرار شریف اور ناگام سے وابستہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ابتدائی میچ میں زون ناگام نے زون دریگام کو شکست دے دی اور اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ ضلع بھر میں مختلف انٹر سکول سے لیکر انٹر زونل لیول کے مقابلے بھی جاری ہے۔انڈر 19 کے افتتاحی میچ میں ضلع سپورٹس افسر غلام حسن لون نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جبکہ ان کے ہمراہ زونل فزیکل آفسر جہاں آرا کے علاوہ انچارج کھیل ایکٹیوٹی غلام حسن کھانڈی بھی موجود تھے۔ ضلع آفسر نے بچوں پر زور دیا کہ وہ کھیل سرگرمیوں جن میں خاص کر فٹ بال ایونٹ میں بھر پور طریقے سے اپنی شرکت یقینی بنایی جائے اور منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی۔