عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرتے ہوئے قاتلوں کو سرکاری نوکریاں دلائیں، اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ اصل متاثرہ خاندانوں کو نظرانداز کیا گیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ملی ٹینسی کے متاثرین کے اہل خانہ کو روزگار فراہم کیا جائے گا، تاکہ اُن کی تکالیف کا ازالہ ہو سکے۔
ایل جی سنہا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ترقی کے ایک سنہری دور کی کہانیاں لکھ رہا ہے، جہاں سب کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 22 سال امرت کال کے سفر میں جموں و کشمیر کے لیے سنہری سال ثابت ہو سکتے ہیں، اگر ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔
ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ملی ٹینسی کے متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: منوج سنہا
