عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پونچھ ضلع کے مغل روڈ پر پانڑ کے نزدیک پتھراؤ کے ایک واقعے میں دولہا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک بارات جس میں دولہا بھی شامل تھا، پونچھ سے شوپیاں جا رہی تھی کہ مغل روڈ پر اچانک پتھر گر آئے جس کی زد میں بارات آ گئی۔
اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں دولہا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بی ایم او سرنکوٹ ڈاکٹر محمد یوسف چودھری نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لیے جی ایم سی سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت محمد امین (30) ولد عبد الکریم ساکن شاہپور، محمد خالد (30) ولد غلام رسول ساکن شاہپور، اور محمد جاوید (25) ولد محمد علی کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔