یو این آئی
سری نگر//سالانہ شری امرناتھ یاترا کی مذہبی رسومات کا باضابطہ آغاز جمعرات کو اُس وقت ہوا جب چھڑی مبارک کو وادی کی روحانی فضاؤں میں مقدس منتر گونجتے ہوئے پہلگام لے جایا گیا۔ یہ مقدس چھڑی، جو بھگوان شیو کی علامت سمجھی جاتی ہے ، سری نگر سے سوامی مہنت دیپیندرا گیری کی قیادت میں سادھوؤں کے ایک کارواں کے ساتھ روانہ کی گئی۔پہلگام پہنچنے کے بعد گوری شنکر مندر میں روایتی انداز میں بھومی پوجن کی رسم ادا کی گئی، جس میں متعدد شردھالوں نے شرکت کی۔چھڑی مبارک اب اپنے مخصوص مذہبی شیڈول کے مطابق مختلف مقامات سے گزرتی ہوئی گپھا کی جانب رواں دواں رہے گی۔
یاتریوں کیلئے سفری ایڈوائزری جاری
قاضی گنڈ اور میربازار میں گاڑیوں کیلئے وقت مقرر
سرینگر//پولیس نے جموں سے بال تل اور پہلگام کے جڑواں بیس کیمپس جانے والے شری امرناتھ یاترا کے یاتریوں کے لیے خصوصی سفری ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ہدایت کے مطابق تمام یاتریوں کو قاضی گنڈ میں واقع ٹنل کو دوپہر 3 بجے سے پہلے اور میربازار کو شام 4 بجے سے پہلے عبور کرنا ہوگا۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال نے کہا کہ کسی بھی یاتری کو دوپہر 3 بجے کے سفری کٹ آف کو پورا کرنے میں ناکام رہے گا، اسے اسی دن آگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے، انہیں قاضی گنڈ اور میربازار میں یاترا نواس کیمپوں میں راتوں رات ٹھہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایڈوائزری یاترا کے قافلوں کے لیے حفاظت اور ٹریفک کے ضابطے کو بڑھانے کے لیے ایک وسیع تر اقدام کا حصہ ہے، جس سے ضلع میں ہموار اور محفوظ گزرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے یاتریوںسے گزارش کی کہ وہ مرکزی قافلے میں شامل ہو جائیں، “انفرادی طور پر سفر کرنا مناسب نہیں ہوگا۔