حسین محتشم
پونچھ// پونچھ میں بدھ کو ڈسٹرکٹ جیل کے اندر قیدیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے ایک گروپ کے درمیان جھڑپ میں ایک قیدی زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کشمیر سے کچھ زیر سماعت قیدی جمع ہوئے اور اپنے لئے الگ بیرک کا مطالبہ کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے انہیں اپنی بیرکوں میں واپس جانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، یہ کہتے ہوئے کہ ایسا کوئی انتظام نہیں ہے۔حکام نے بتایا کہ ان میں سے ایک، جنوبی کشمیر کے شوپیان کے عادل حمید ڈار، جو غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ سے متعلق ایک مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، کو اس وقت چوٹیں آئیں جب وہ اس وقت گر گیا جب سیکورٹی عملہ امن بحال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی قیدی کو پونچھ کے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ بعد ازاں ضلع جیل میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔