Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

یورپ میں ہیٹ ویو سے 2300اموات

Towseef
Last updated: July 9, 2025 11:16 pm
Towseef
Share
7 Min Read
File Photo
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

لندن// حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق یورپ کے 12 شہروں میں شدید گرمی کی حالیہ لہر کے دوران 2 ہزار 300 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں سے ایک ہزار 500 اموات کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی سے جوڑا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق، ایک سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ہفتے ختم ہونے والی شدید گرمی کی لہر کے دوران یورپ کے 12 شہروں میں گرمی سے متعلق وجوہات کے باعث تقریباً 2 ہزار 300 افراد ہلاک ہوئے ۔یہ تحقیق اُن 10 دنوں پر مرکوز تھی جو 2 جولائی کو ختم ہوئے ، جن کے دوران مغربی یورپ کے بڑے حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں آئے ، اسپین میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈسے تجاوز کر گیا، جب کہ فرانس میں جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی۔تحقیق کے مطابق، اس دوران اندازاً 2 ہزار 300 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں سے 1 ہزار 500 اموات کو ماحولیاتی تبدیلیسے جوڑا گیا کیونکہ اس نے گرمی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔یہ تحقیق امپیریئل کالج لندن اور لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے سائنس دانوں نے کی۔امپیریئل کالج لندن کے محقق ڈاکٹر بین کلارک نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے درجہ حرارت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے ، جس سے یہ صورتحال مزید خطرناک بن گئی ہے ۔تحقیق میں بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان سمیت 12 شہروں کا احاطہ کیا گیا، جہاں سائنس دانوں کے مطابق، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث گرمی کی لہروں میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔محققین نے اموات کے اندازے کے لیے تاریخی اعداد و شمار اور وبائی ماڈلز کا استعمال کیا، جن میں وہ اموات شامل ہیں جن کی بنیادی وجہ گرمی بنی، یا جن میں موجودہ بیماریوں کو گرمی نے مزید بگاڑ دیا۔سائنس دانوں کے مطابق، زیادہ تر گرمی سے متعلق اموات کی سرکاری طور پر اطلاع نہیں دی جاتی، اور بعض حکومتیں اس طرح کا ڈیٹا جاری ہی نہیں کرتیں، اسی لیے انہوں نے مستند اور تیز رفتار طریقے سے تخمینہ لگایا۔یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے مطابق، جون کا مہینہ دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ گرم جون تھا، اس سے زیادہ گرم جون صرف 2023 اور 2024 میں ریکارڈ ہوا۔کوپرنیکس کے مطابق، مغربی یورپ نے اس سال ریکارڈ توڑ گرم ترین جون کا سامنا کیا اور خطے کے بیشتر حصے انتہائی شدید گرمی کے دباؤ کا شکار رہے ، ایسی صورتحال جہاں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ہوتا ہے ۔2023 میں ایک رپورٹ آئی تھی جس میں 2022 کی شدید گرمی کا جائزہ لے کر بتایا گیا تھا کہ تقریباً 61 ہزار اموات ہوئیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ یورپی ممالک گرمی سے بچاؤ کے لیے مؤثر تیاریاں نہیں کر سکے ۔گرین ہاؤس گیسوں، جو زیادہ تر فوسل فیول کے جلنے سے پیدا ہوتی ہیں، ان کے جمع ہونے سے زمین کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ جب گرمی کی لہر آتی ہے ، تو درجہ حرارت پہلے سے کہیں زیادہ بلند ہو سکتا ہے ۔

عالمی سطح پر2023اور 2024کے بعد 2025کاجون سب سے زیادہ گرم رہا

عظمیٰ نیوز سروس

برسلز//رواں سال کا جون عالمی سطح پر 2023 اور 2024 کے بعد سب سے زیادہ گرم رہا۔ یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (سی 3 ایس) نے دی۔ سی 3 ایس نے اپنے ماہانہ موسمی بلیٹن میں کہا کہ عالمی سطح پر ہوا کا درجہ حرارت جون میں اوسطاً 16.46 ڈگری سیلسیس رہا، جو 1991-2020 کے اسی مہینے کے اوسط سے 0.47 ڈگری زیادہ اور 1850-1900 کی سطح سے 1.3 ڈگری زیادہ ہے ۔اس مہینے کے لیے یورپ کا اوسط درجہ حرارت 18.46 ڈگری رہا اور اس طرح اس سال کا جون یورپ کے لیے پانچواں گرم ترین جون رہا۔ مغربی یورپ میں اپنے اب تک کے سب سے گرم جون میں اوسط درجہ حرارت 20.49 ڈگری رہا۔ یوروپی سنٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹس میں اسٹریٹجک لیڈ فار کلائمیٹ سمانتھا برجیس نے کہا ‘‘جون 2025 میں، مغربی یورپ کے بڑے حصے میں غیر معمولی لو کا اثر دیکھنے کو ملا۔ شدید گرمی نے زیادہ تر خطے میں لوگوں کو پریشان کیا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گرم ہوتی دنیا میں، گرمی میں مزید شدت آ سکتی ہیں اور یورپ بھر میں زیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے ۔ یورپ کے علاوہ، جون میں امریکہ، شمالی کینیڈا، مغربی ایشیا اور مغربی انٹارکٹیکا میں اوسط سے زیادہ درجہ حرارت دیکھا گیا۔ سی 3 ایس نے کہا کہ ایک ‘غیر معمولی’ سمندری ہیٹ ویو مغربی بحیرہ روم میں پیدا ہوئی، جہاں یومیہ ایس ایس ٹی 27 ڈگری تک پہنچ گیا، جو اس خطے میں جون کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ ہے ۔ سی 3 ایس کے سینئر سائنسدان جولین نکولس نے کہا ‘‘سمندری درجہ حرارت میں اضافے کا طویل مدتی رجحان عالمی سطح پر واضح ہے ۔’’ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ایس ایس ٹی سمندری ایکو سسٹم اور حیاتیاتی تنوع کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں کیونکہ سمندر انسانوں کی پیدا کردہ آب و ہوا تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی اضافی گرمی کا تقریباً 90 فیصد جذب کرتے ہیں۔ انہوں نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور آب و ہوا کی لچک کو بہتر بنانے کے لیے تیز رفتار کارروائی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اخراج کو کم کرنا اور اپنے شہروں اور کمیونٹیز کو گرم آب و ہوا والی دنیا کے مطابق ڈھالنا بہت ضروری ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامی

سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی

July 10, 2025
بین الاقوامی

حملوں میں مزید 105فلسطینی جاں بحق

July 9, 2025
بین الاقوامی

غزہ جنگ بندی | نیتن یاہو کی 24گھنٹے میں ٹرمپ سے دوسری ملاقات

July 9, 2025
بین الاقوامی

غزہ سرخم نہیں کریگا | نیتین یاہو خام خیالی کا شکار :حماس

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?