یواین آئی
نیویارک/جواؤ پیڈرو کے دو شاندار گولوں کی بدولت چیلسی ایف سی نے فلومیننس ایف سی کو 2-0 سے شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔منگل کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں چیلسی کے پیڈرو نے 18ویں اور 56ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس شکست کے ساتھ ہی فلومینینس کی 12 میچوں کی جیت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔چیلسی اب فائنل میں اتوار کو ریئل میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔چیلسی کے منیجر اینزو ماریسکا نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، “یہ ایک شاندار سیزن رہا ہے ، پریمیئر لیگ میں ٹاپ فور میں جگہ، کانفرنس لیگ میں جیت اور اب کلب ورلڈ کپ فائنل”۔