سید اعجاز
ترال// ترال مین قصبے کی کئی بستیوں تیندوے کی مسلسل موجودگی کے نتیجے میں لوگوں خاص کر بچوں اور خواتین میں بڑے پیمانے پرتشویش پایا جارہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا تیندوا مدینہ کالونی کالج روڑ ترال، گنہ کوچہ۔پاری بل۔دیور، پانزو واگڈ کے ساتھ ساتھ قصبے میں نہ صرف رات کے دوران بلکہ دن کے اجالے میں بھی گھوم رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ زبردست پریشانیوں سے دوچار ہیں۔
مدینہ کالونی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا یہاں گزشتہ پندرہ روز سے ایک سے زیادہ تعداد میں تیندوے گھوم رہےہیں۔جبکہ گزشتہ شام تیندوے کو لوگوں نے پھر ایک بار دیکھا ہے۔بدھ کی صبح شریف آباد کے نزدیک ایک تیندا ایک مکان کے صحن داخل ہوتے وقت سی سی کمیرے میں نظر آیا جس کے بعد اس علاقے کے تمام لوگ پریشانیوں سے دو چار ہوئے۔
خیال رہےترال کے گلشن پورہ میں گزشتہ سال ایک بچی کو تیندوے نے حملہ آور ہوکر جاں بحق کیا تھا تھا جبکہ سب ضلع کے متعدد مقامات پر لوگوں کو زخمی کیا تھا ۔اس دوران ایک درجن سے زیادہ مویشیوں کو بھی نوالہ بنا لیا ہے تاہم اب تک محکمہ جنگلی حیات یہاں تیندوے کو قابو کرنے میں ناکام رہا۔ادھر ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ انہوں نے اس مسئلے کو محکمے کے اعلی حکام کے ساتھ اٹھایا۔
ترال میں تیندوے کی مسلسل موجودگی، علاقہ میں خوف کی لہر ،محکمہ وائلڈ لائف تیندوے کو قابوکرنےمیں ابھی تک ناکام
