جموں بیس کیمپ سے روانہ
سرینگر //سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ 7500یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھا جموں بیس کیمپ سے وادی کی طرف روانہ ہو گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یاترا کے آغاز سے اب تک 94,000 سے زیادہ یاتریوں نے گھپا پر حاضری دی ۔عہدیداروں نے بتایا کہ 7,541 یاتریوں کا ساتواں قافلہ جن میں 5,516 مرد اور 1,765 خواتین شامل ہیں، 309 گاڑیوں میں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے جڑواں بیس کیمپوں کیلئے صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوئے۔پہلا جتھا 148 گاڑیوں میں 3,321 یاتریوں کو لے کر، گاندربل ضلع میں 14 کلومیٹر طویل بالہ تل راستے کیلئے روانہ ہوا، اس کے بعد 161 گاڑیوں میں 4,220 یاتریوں کا دوسرا قافلہ جو 48کلو میٹر کے روایتی راستے سے یاترا کر رہے ہیں۔