عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے جس سے لوگوں کو کئی روز بعد شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔کشمیر کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت 19.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
سری نگر میں کچھ روز قبل رات کا درجہ حرارت 25.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں رات درجہ حرارت 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت17.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت18.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت21.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم از کم درجہ حرارت 18.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 21.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ادھر سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سونہ مرگ میں 21.5 ملی میٹر اور کھڈونی میں 25.5 ملی کیٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالترتیب 1.2 ملی میٹر اور 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں 0.6 ملی میٹر جبکہ قاضی گنڈ میں 10.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔بڈگام میں 10 ملی میٹر جبکہ بارہمولہ میں بھی 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔سری نگر ہوائی اڈے پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران16.4 ملی میٹر جبکہ گاندربل میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت
