عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/منگل کی صبح بڈگام بارہمولہ ریلوے سیکشن میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ایک غیر مقامی شخص موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ چودہری باغ کے قریب پیش آیا، جب ٹرین زیر نمبر 74614 بڈگام سے بارہمولہ کی طرف رواں دواں تھی۔
انہوں نے بتایاریلوے پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حادثے کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔ لاش کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متوفی کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق وہ غیر مقامی شہری معلوم ہوتا ہے۔