Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری

KU Admin
Last updated: July 7, 2025 5:19 pm
KU Admin
Share
7 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر/اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ ’’13 جولائی یعنی یوم شہدا کو حسب سابقہ سرکاری سطح پر منایا جائے اور اس دن ماضی کی طرح سرکاری تعطیل ہو۔‘‘یہ مطالبات اپنی پارٹی کے قائد نے آج جنوبی ضلع پلوامہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کئے۔ کنونشن کے بعد سید محمد الطاف بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ’’منتخب حکومت آٹھ ماہ میں اپنے منشور کے ایک فیصد پر بھی عمل درآمد نہیں کر سکی۔‘‘،بخاری نے کہا اِس طرح سے نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے ایک ایک کر کے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے قیدیوں کی رہائی کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پتھراؤ کرنے والوں کو دراصل بعض جماعتوں کے رہنماؤں نے گمراہ کیا تھا۔
صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے حکمراں جماعت پر الزام لگایا کہ وہ اسمبلی انتخابات کے دوران جھوٹے وعدوں اور جعلی نعروں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا، ’’حکمران پارٹی نے ہمیں بتایا تھا کہ وہ ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرے گی، لیکن اس نے صرف اے اے وائی زمرے کے تحت آنے والے کنبوں کے لئے ہی یہ اعلان کیا، جو کہ مجموعی آبادی کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ یہ بھی تاحال محض ایک اعلان ہی ہے، اس پر بھی عمل نہیں ہوا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اسی طرح اس حکومت نے صارفین کے لیے راشن کوٹہ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔ اس نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے تین ماہ کے اندر اندر ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرے گی۔ اسی طرح، حکمران جماعت نے لوگوں سے یہ کہہ کر ووٹ مانگے تھے کہ وہ منسوخ شدہ آئینی دفعات 370 اور 35 اے کو واپس لائے گی۔ اب تو یہ بھی نہیں لگتا ہے کہ یہ حکومت جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دلانے کےلئے بھی کوئی کام کررہی ہے۔‘‘
جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا ریاست کا درجہ بحال ہونے کی صورت میں نئے انتخابات ہونے سے این سی اپنی حکومت کھو بھی سکتی ہے؟، تو سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’اس سرکار کو صرف اپنی ناقص کارکردگی اور عوام کے ساتھ اپنے وعدے پورے نہ کرنے کی وجہ سے خطرہ لاحق ہے۔ برعکس صورت میں یہ حکومت بھاری مینڈیٹ کے ساتھ پورے پانچ سال کےلئے بنی ہے۔‘‘
قیدیوں کی رہائی کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ ماضی میں پتھراؤ میں ملوث افراد کو بھی حقیقت میں بعض جماعتوں کے رہنماؤں نے ہی گمراہ کیا تھا۔ اسلئے انہیں رہا کیا جانا چاہیے۔ ماسوائے وہ جو کسی سنگین جرم میں ملوث ہوں، سب کو رہا کیا جانا چاہیے۔‘‘اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق رُکنِ اسمبلی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری رفیع احمد میر نے اپنی پارٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔
انہوں نے کہا، ’’5 اگست 2019 کے واقعات کی وجہ سے، جموں و کشمیر افراتفری اور غیر یقینی کی کیفیت میں تھا۔ مرکز میں قائم بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا تو لوگوں کو یہ خدشات بھی لاحق ہوگئے کہ وہ رہے سہے حقوق بھی کھو بیٹھیں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اس وقت، سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں لیڈران، جن میں زیادہ تر سابق وزرا، سابق اراکین اسمبلی اور سابق ایم ایل سیز شامل تھے، نے مل بیٹھ کر صلاح و مشورہ کیا اور یہ طے پایا کہ عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوجانے اور اُن کے حقوق کے تحفظ کےلئے ایک جماعت قائم کی جائے۔ اس طرح سے اپنی پارٹی وجود میں آئی۔ پارٹی کے قیام کے بعد، ہم نے دلی جاکر ارباب اقتدار کے ساتھ بات کی اور انہیں اس بات پر راضی کیا کہ جموں کشمیر میں سرکاری ملازمتوں اور یہاں کی زمینوں پر مقامی لوگوں کا ہی خصوصی حق قائم رہنے دیا جائے۔‘‘
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے قیدیوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی اس اہم مسئلے پر بات تک نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ’’نہ حکومت اور نہ ہی اپوزیشن قیدیوں کی بات کر رہی ہے۔ اس وقت اقتدار میں بیٹھے سیاستدانوں نے طرح طرح کے وعدے کرکے عوام کا استحصال کیا۔ ان کے یہ سارے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ میں نے اسمبلی اجلاس کے دوران کسی رکن کو بھی قیدیوں کے بارے میں بات کرتے نہیں سنا، یہ افسوسناک صورتحال ہے۔‘‘انہوں نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا، کہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔
کنونشن سے خطاب کرنے والے دیگر سرکردہ رہنمائوں میں پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر یاور دلاور میر، ضلع صدر پلوامہ ڈاکٹر سمیع اللہ، میر الطاف صاحب، ڈی ڈی سی رُکن میما جی، محمد یونس مسعودی، منظور احمد، محمد رقیق نائیک، معراج الدین، عبدالستار، امتیاز احمد، مشتاق احمد اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت
کالم
جموں وکشمیر میں ریزرویشن بحران | انصاف اور اصلاح میں ہی مستقل حل پوشیدہ در جواب آں غزل
کالم
کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟
اداریہ
حکومت مخالف مظاہرے | کینیا میں 11افراد ہلاک
بین الاقوامی

Related

تازہ ترین

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب

July 8, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت

July 8, 2025
تازہ ترینکشمیر

خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?