سید اعجاز
سرینگر//پانپور کےگالندرعلاقے میں دوران شب ایک المناک سڑک حادثے میں2 افراد ازجانجبکہ3 دیگر مضروب ہو گئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک سیاہ رنگ کی اسکارپیو گاڑی زیر نمبر JK02DQ-2585 جسے جانٹی ولد ترسیم لال، ساکن مرشی والااکھنورجموں چلا رہا تھا، چار دیگر مسافروں کو لے جانے کے دوران گالندر کے مقام پرحادثے کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوارچاروں افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو فوری طور ہسپتال پہنچایا گیاجہاں ڈرائیور جانٹی اور ایک ساتھی مسافر سونو کمارولد اشوک کمارساکن دبسورہ جموںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جبکہ باقی زخمیوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے حادثے کی وجہ جانے کے لئے تحقیقات کی شروع کر دی ہے۔
گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب
