Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

شیاما پرسادمکھرجی کو لیفٹیننٹ گورنر کا خراج عقیدت | انضمامِ جموں کشمیر کیلئے جان دی | دفعہ370کے مخالف اورایک قوم ،ایک آئین کے حامی تھے

Towseef
Last updated: July 6, 2025 11:29 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹیگور ہال سری نگر میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کی تقریب میں شرکت کی اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا’’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ایک بصیرت مند سیاست دان، عظیم تعلیم دان اور نڈر پارلیمنٹرین تھے جن کے نظریات آج بھی ہندوستان کی سمت و تقدیر کو متعین کر رہے ہیں۔ ان کا گہرا علم اور سماجی ہم آہنگی اور ہم آہنگی کے لئے پُرعزم وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈاکٹر شیاما پر سادکی زندگی و خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک دو سالہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ان کے اتحادِ وطن، ’ایک قوم، ایک آئین‘ کے اصول اور قومی وحدت کے لئے دی گئی قربانی کو اُجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا’’ڈاکٹرشیاما پرساد مکھرنے جموں و کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ الحاق کیلئے اپنی جان قربان کی۔ وہ آرٹیکل 370 کے شدید مخالف اور ’ایک قوم، ایک آئین‘ کے زبردست حامی تھے۔ ان کی شہادت ایک فیصلہ کن تاریخی لمحہ تھا‘‘۔منوج سنہا نے کہا ’’ڈاکٹر شیاما پرساد کا خواب وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی شہادت کے 66 سال بعد پورا کیا۔ آج ہندوستان ایک مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر میں ان کے نظریات پر عمل پیرا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں جو ترقیاتی اقدامات ہوئے ہیں وہ ڈاکٹر شیاما پرساد کے خواب اور وزیر اعظم مودی کے عزم کے مطابق ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ڈاکٹرشیاما پرساد مکھرجی ایک امتیازی سلوک سے پاک جموں و کشمیر کا خواب رکھتے تھے جہاں عوام ترقی اور قومی تعمیر میں پوری طرح شامل ہوں۔ آج جموں و کشمیر نئی ترقیاتی بلندیوں کو چھو رہا ہے‘‘۔انہوںنے ڈاکٹرپرسادکی تعلیم، سیاست، صنعت، ثقافت اور قومی فکر میں دی گئی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا’’وہ ہندوستان کی صنعتی ترقی کے معمار تھے اور خود کفیل ہندوستان کے خواب کی بنیاد رکھنے والے رہنما تھے‘‘۔انہوں نے محکمہ ثقافت، سکولی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہدایت دی کہ جولائی 2025ء سے جولائی 2027ء تک ہر سکول، کالج اور یونیورسٹی میں ڈاکٹر شیاما پرسادکی زندگی اور خدمات پر نمائشیں اور لیکچرز منعقد کئے جائیں۔منوج سنہانے کہا’’ڈاکٹر مکھرجی نے سرینگر میں اپنی جان دی، جموں و کشمیر ان کے اس احسان کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ نئی نسل کو ان کی قربانی اور ویژن سے واقف کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں ہفتہ بھرکی تقریبات اور ان کی زندگی کے سفر کی عکاسی کرنے والی تھیٹر پرفارمنس کا اِنعقاد کیا جانا چاہئے۔اس موقع؎ پر لیفٹیننٹ گورنر نے نئی فوجداری قوانین کا کشمیری زبان میں ترجمہ جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی آئی جی این سی اے ریجنل آفس اور محکمہ ثقافت کی جانب سے ڈاکٹر شیاپرسادمکھرجی کی زِندگی اور کارناموں پر مشتمل ایک نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب میں چیف سیکرٹری اتل ڈلو، ممبران قانون ساز اسمبلی وِکرم رندھاوا اور ستیش شرما، چیئرپرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی، پرنسپل سیکرٹری ثقافت برج موہن شرما،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے بدھوری ،سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی ہرویندر کور، دیگر سیاسی و سماجی رہنما، پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?