عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پونچھ ضلع کے منڈی سیکٹر میں اتوار کو ایک 19 سالہ لڑکا پراسرار حالات میں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 19 سالہ ساحل الطاف ولد محمد الطاف، ساکن ساوجیاں، آج صبح اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ادھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
