محمد تسکین
سرینگر / محکمہ جل شکتی سب ڈویژن گول، ضلع رامبن کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (اے ای ای) پرویز احمد وانی جمعہ کی صبح سے لاپتہ ہیں۔ وانی کی گاڑی رام بن-میترا روڈ پر جولا پل کے قریب دریائے چناب کے کنارےسے بغیر سوال کے خالی برآمد ہوئی، جس سے ان کی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔
مقامی ذرائع اور حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پرویز احمد وانی حادثاتی طور پر دریائے چناب میں گر گئے ہوں۔ اس کے بعد پولیس، کیو آر ٹی رام بن اور مقامی لوگوں کی مدد سے ایک مشترکہ تلاش مہم شروع کی گئی ہے۔ حالانکہ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہے تاہم تلاش کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر رام بن وکرم پریہار نے تصدیق کی کہ انجینئر کی کار صبح تقریباً 10:30 سے 11:00 بجے کے درمیان لوئر میترا جنکشن کے قریب دیکھی گئی تھی۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تک اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے کہ وانی واقعی دریا میں گر گئے ہیں۔ “ہم ہر امکان کو مدنظر رکھ کر تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور دریائے چناب کے کنارے تلاشی کا عمل جاری ہےـ
پرویز احمد وانی، جو آلنباس کے رہائشی ہیں اور اس وقت میترا، رام بن میں مقیم تھے، محکمہ جل شکتی کے تحت گول اور رامسو سب ڈویژنز میں اے ای ای کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ آخری اطلاعات موصول تک تلاش کا عمل جاری تھا۔
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
