Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

KU Admin
Last updated: July 4, 2025 10:50 am
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر میں جمعہ کی صبح آٹھویں محرم کا جلوس مسلسل دوسرے برس بھی گرو بازار سے انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ برآمد ہوا۔اس جلوس عزا میں وادی کشمیر کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عزداروں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ حکام نے مسلسل دوسرے برس اس روایتی جلوس کو بر آمد ہونے کی اجازت دی۔ سال گذشتہ یہ جلوس زائد از تین دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد بر آمد ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی علی الصبح سے ہی وادی کے مختلف علاقوں سے سیاہ لباس میں ملبوس اور ہاتھوں میں علم اٹھائے عزا دار گرو بازار میں جمع ہوئے اور جلوس عزا بر آمد کیا گیا۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ سری نگر میں عزاداروں کا ایک سیلاب سا امڈ آیا اور اور عزدارنوحے پڑھتے ہوئے اور سینہ کوبی کرتے ہوئے مولانا آزاد روڈ کے راستے سے ڈل گیٹ کی طرف بڑھنے لگے۔عزادار ‘لبیک یاحیسن(ع) ‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے اور ان کی آنکھیں غم شہدا کربلا میں اشک بار تھیں۔ادھر حکومت نے عزاداروں کی سہولیت کے لئے بہترین انتظامات کئے تھے۔
صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری، آئی جی پی کشمیر وی کے بردی اور دیگر سیول و پولیس کے افسران زمینی سطح پر موجود انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے اور سبیلوں پر عزاداروں میں پانی تقیسم کر رہے تھے۔جگہ جگہ سبیلیں لگائی گئی تھیں اور طبی و دیگر انتظامات کا بھی بھر پور بند وبست کیا گیا تھا۔
صوبائی کمشنر نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا: ‘امسال مسلسل دوسرے برس آٹھویں محرم کے اس تاریخی جلوس کو روایتی راستے سے بر آمد ہونے کی اجازت دی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شرکت کر رہے ہیں جن کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس میں رضاکار بھی مدد کر رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکورٹی کے بھی بہتریں انتظامات کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رضا کار جلوس عزا کے منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘عزاداروں سے گذارش ہے کہ وہ حقیقی مقصد پر توجہ مرکوز کریں، اس جلوس کا بنیادی مقصد امن و آشتی اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہے’۔
آئی جی پی کشمیر زون ودھی کمار بردی نے بتایا: ‘ آج 8 محرم الحرام ہے اور عزداروں کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘پورے راستے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے تمام ضروری اقدام کئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے راستوں پر مسافروں کے آرام دہ سفر کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
شری امرناتھ جی یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر بردی نے کہا کہ شری امرناتھ جی یاترا بحسن و خوبی چل رہی ہے اور اس کے لئے سیکورٹی کے کثیر جہتی انتظامات کئے گئے ہیں۔بڈگام سے تعلق رکھنے والے علی محمد نامی ایک عزادار نے بتایا: ‘میں سال بھر دعا کرتا رہتا ہوں کہ میں اس جلوس عزا میں شریک ہوجائوں’۔انہوں نے کہا: ‘لگاتار دوسرے برس ہم اس جلوس میں شرکت کر رہے ہیں جو ہمارے لئے ایک بہت ہی بڑی سعادت ہے’۔حکومت اور رضاکاروں کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘حکومت اور رضاکاروں نے عزاداروں کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں، جگہ جگہ سبیلیں ہیں، طبی کمیپ ہیں’۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

سونمرگ میں دل کا دورہ پڑنے سے یاتری ازجان

July 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025
صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?