یو این آئی
نئی دہلی//الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نمائندگی کرنے کا دعویٰ کرنے والے افراد کے خط و کتابت پر ہی غور کرے گا جنہیں پارٹیوں کے سربراہان نے کمیشن سے رابطہ کرنے کا باضابطہ اختیار دیا ہے۔اس دوران کمیشن کے افسران نے بدھ کو کہا کہ بہار میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظر ثانی کے موضوع پر بات چیت کے لیے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے لیڈر تیجسوی یادو اور پارٹی کی طرف سے دیے گئے دونوں سرکاری ای- میل پر 30 جون کو مدعو کیا گیا تھا۔ ان میلز میں انہیں آج شام 5 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔کمیشن کے افسران نے بتایا کہ صبح تک انہیں پارٹی کی طرف سے آج کی میٹنگ کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ملی ہے۔افسران کے مطابق، فی الحال کمیشن بدھ کی شام کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ)لبریشن کے نمائندوں سے ملاقات کر سکتا ہے۔ اس پارٹی نے اس میٹنگ کے لیے اپنی رضامندی کی تصدیق کر دی ہے۔اس دوران کمیشن نے کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے کمیشن کو 30 جون اور 2جولائی کو میل بھیجنے والے آج عمر ہدی کو ایک میل ارسال کرکے کہا مستقبل میں، سیاسی جماعتوں اور کمیشن کے درمیان کسی بھی غیر مجاز مواصلت کو روکنے کے لیے، آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ جس سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں، اس کے سربراہ سے درست اجازت نامہ جمع کروائیں۔کمیشن کے سکریٹری نے ہدی کو لکھا مجھے یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ آپ کی 30 جون، 2025 کی ای میل کے مطابق، مذکورہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اجازت کا کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود، کمیشن نے متعلقہ سیاسی جماعتوں کو 02 جولائی 2025 کو شام 5:00 بجے کا وقت دیا تھا اور پارٹی سربراہان سے ایک مجاز شخص کے ساتھ مذکورہ میٹنگ میں اکی موجودگی کی تصدیق طلب کی تھی۔میل میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک صرف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ)لبریشن کے جنرل سکریٹری نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔