Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

Towseef
Last updated: July 2, 2025 11:26 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

قوموں اور ملکوں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کی اہمیت سے انکار کی گنجائش نہیں ہے تاہم وقت کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر تعلیم سے بھی خاطرخواہ فوائد حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں، اسی لئے ارباب نظر حسب ضرورت نصاب تعلیم کے بدلنے کی وکالت کرتے ہیں اور دنیا میں ہر جگہ حسب ضرورت نصاب تعلیم میں جزوی یا کلی تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ہمارے ملک میں بھی بدلتے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قومی تعلیمی پالیسی2020کے نفاز کا عمل جاری ہے ۔نئی تعلیمی پالیسی کے ابتدائیہ میں ملک کی تعلیمی پالیسی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے سب کیلئے معیاری تعلیم، تحقیق اور تعلیم کے میدان میں اختراع پر خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ ملک کو نالج سپر پاوربنانا ہے تاکہ افرادی قوت کی قلت کا خاتمہ ہو۔ ملک کی دیگر ریاستوں او ر یونین ٹریٹریز کی طرح جموںوکشمیر میں بھی قومی تعلیمی پالیسی 2020بتدریج نافذ ہورہی ہے اور پالیسی کے نکات کو مرحلہ وار بنیادوں پر نافذ کرکے تعلیمی منظر نامہ کو یکسر تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔نئی پالیسی کے تحت مفت تعلیم پر زور دیاگیا ہے اور نجی و سرکاری سکولوں میں مفت داخلے کرنے ہیں جبکہ تعلیم کو تجارت بنانے سے گریز کرناہے تاہم جموںوکشمیر میں تعلیم مکمل طور پر کمر شیلائز ہوچکی ہے اور فیس فیکزیشن کمیٹی کے احکامات کو پائوں تلے روندھتے ہوئے داخلہ ،ٹیوشن اور نت نئے فیسوں کے نام پر طلاب اور ان کے والدین کو لوٹنے میں نجی سکول کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرتے ہیں ۔ پرائمری سطح پرمڈ ڈے میل اور اس جیسے دوسرے منصوبوں کے نفاذ کے باوجود آج بھی پرائمری سکولوں میں ڈراپ آؤٹ ریٹ پانچ فیصد سے زیادہ ہے۔ وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک لاکھ کے قریب سکول ایسے ہیں جہاں صرف ایک استاد پورے سکول کو سنبھالتا ہے۔ اس طرح کی تحقیقات اور جائزے موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ زیادہ تر سکولوں میں طلبہ اپنے منظور شدہ نصاب کی درسیات پڑھنے یا سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہی حال اعلی تعلیم کاہے کہ پرائیوٹ انجینئرنگ کالج کے ستر سے اسی فیصد طلبہ اپنے معیار کی نوکری کی اہلیت ہی نہیں رکھتے۔ ہمارے سکولی نظام میں اسباق کو رٹ کر امتحان پاس کرنے اور یادداشت کی صلاحیت کی بنیاد پر ننانوے فیصد نمبر لانے کو طالب علم کی علمی و ذہنی استعداد کا پیمانہ مان لیا گیا ہے جسکی وجہ سے ہمارا پورا تعلیمی نظام ایک پتلی پگڈنڈی پر چلنے جیسا ہے جس سے ذرا سی بھی رو گردانی طالب علم کو منزل سے بھٹکا دے گی۔ ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر تعلیم کے نظام الاوقات کو 2+10 کی جگہ پر 4+3+3+5 کردینا اچھا ہے تاہم عملی طور کام کئے بغیرایسے نظام سے معیار تعلیم میں بہتری کی توقع کرنا فضول ہے۔ اس پالیسی میں پری پرائمری کے طور پر شروع کے تین سال کو crèche کے طرز پری سکولنگ کا ایک نیا نظام متعارف کروا یاجارہا ہے جو آنگن واڑی ملازمین کے زیر نگرانی ہو گا۔ اس نظام کے تحت طلبہ سے امتحان کے سالانہ بوجھ کوکم کیا گیا ہے ، مضامین کے انتخاب میں طلبہ کو آزادی اور وسعت دی گئی ہے۔سکول کی سطح تک آرٹس، سائنس اور کا مرس کے مضامین کی درجہ بندی ختم کرنے کی بات کی گئی ہے اور پیشہ ورانہ مضامین یعنی ووکیشنل کورسز کو نصاب کا حصہ بنایا جانا ہے۔ یہ سب باتیں سن کر بہت اچھا لگتا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ نصاب کو شروع کرنے پر سکولوں میں نئے اساتذہ اور نئی تعلیمی سہولیات کے لئے اضافی مالی بوجھ کس کے اوپر پڑیگااور اس کا انتظام کون کرے گا؟۔ تین سال سے لیکر پانچ سال کی عمر تک کی پری سکولنگ کو امیر خاندانوں اور نجی تعلیمی اداروں کی آمدنی بڑھانے کا ذریعہ تو بن سکتا ہے لیکن دیہی علاقوں میں آنگن واڑی سکیم کے تحت پری سکولنگ کا بہت اچھا نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ تین سال سے چھ سال کی عمر بچے کی ذہنی افزائش کے لئے نہایت اہم ہوتی ہے اور ہمارے ملک کے آنگن واڑی کارکنان کی صلاحیت اور تربیت اس سطح کی قطعی نہیں ہوتی کہ وہ اس عمر کے بچوں کی ذہنی بالیدگی میں کوئی موثر کردار ادا کر سکیں۔تعلیم اور نصاب کے ڈھانچہ میں بدلاؤ کے ساتھ 2030تک سکولی سطح پر طلبہ کے سو فیصد اندراج کو یقینی بنانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ پرائمری سطح پر بالکل مفت تعلیم اور مفت کھانے کی سکیم کے تحت اب تک 95فیصد اندراج ہی ممکن ہوسکا ہے اور ثانوی سطح پر طلبہ کے اندراج کا تناسب ابھی صرف 74فیصد تک پہنچ سکا ہے۔ تما م تر سہولیات کے باوجود اگر سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے طلبہ کی حوصلہ افزائی نہیں ہو پائی تو نجی سکولوں کی مدد سے یہ نشانہ حاصل نہیں ہو سکتا۔ نجی سکولوں کے اخراجات پورے کرنے کی مالی استطاعت ملک کی تیس فیصد آبادی کے پاس تو بالکل ہی نہیں ہے، ایسے میں تعلیمی شعبے میں نجکاری کو فروغ دیکر کیسے صد فیصد اندراج کا نشانہ پورا ہوسکے، یہ عام آدمی کی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اس وقت ملک میں اعلی تعلیم میں اندراج کی سطح صرف 26فیصد ہے اور 2035یا 2040تک اعلی تعلیم میں طلبہ کا اندراج پچاس فیصد تک پہنچنا فی الوقت سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کی موجودہ سہولیات میں ممکن نہیں جب تک کہ سرکاری سطح پر اعلی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے میں غیر معمولی تبدیلی کرکے اسکے تعلیمی معیار کو اونچا کرنے کے لئے کوئی قدم سرکار نہیں اٹھاتی ۔تعلیمی دورانیہ میں ڈگری اور ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ دینے کی بات یوں تو سننے میں اچھی لگتی ہے لیکن کیاملک کے موجودہ منظرنامہ میں اس کی کوئی افادیت ہے؟ جب پوری ڈگری لیکر بھی نوجوان روزگار کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں ایسے میں بیچ میں ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ دینے سے کیا فائدہ ہوگا یہ سمجھ سے پرے ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی کی دستاویز کی افادیت سے انکار نہیں اور اس کو یقینی طور پر جدید تقاضوںکے عین مطابق تیار کیاگیا ہے تاہم اس سے ملک میں ایک اور تعلیمی انقلاب جبھی آسکتا ہے جب ہمارا تعلیمی نظام درست ہوگا اورتعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات ہونگے ۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو کوئی بھی نئی یا پرانی تعلیمی پالیسی ملک میں تعلیم کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی رہنما پرہ کے خلاف ”ایم سی سی“ کی خلاف ورزی کا مقدمہ مسترد
تازہ ترین
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر

Related

اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?