عاصف بٹ
کشتواڑ // کشتواڑ ضلع کے ایک گھنے جنگلاتی علاقے کوچھال چھاترومیں بدھ کو ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔حکام نے بتایا کہ یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب9پیرا،11آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے شام کے وقت ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع کے بعد کوچھال چھاترو علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔حکام کا کہنا تھا کہ ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی پارٹیوں کو دیکھ کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو قریب دس منٹ تک جاری رہا جس کے بعد خاموشی چھا گئی۔ ملی ٹینٹ مخالف کارروائی کو جمعرات کی صبح تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے تلاشی پارٹی پر پہلے گرینیڈ پھینکا جو سے زور دار دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی۔ شام ساڑے 7بجے کے قریب پیش آئے واقعہ کے بعدگھنے جنگلاتی علاقے میں سخت محاصرہ برقرار رکھنے اور ملی ٹینٹوں کو بے اثر کرنے کے لیے کمک بھیج دی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں پچھلے ایک ہفتے سے مکتلف مقامات پر تلاشیاں لی جارہی تھیں۔ادھر وائٹ نائٹ کارپس نے اس آپریشن کے بارے میں ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ مخصوص اطلاع ملنے پر مشترکہ طور پر آپریشن شروع کیا گیا۔ملی ٹیٹوں کیساتھ رابطہ قائم ہوگیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔فوج نے اس جگہ کا نام کنزل منڈو بتایا ہے جہاں جھڑپ ہوئی ہے۔