عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور ریاستی وزیر مملکت سید ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج شری امرناتھ جی یاتریوں کے پہلے جتھے کا بالتل میں پر تپاک خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے یاتریوں سے بات چیت کی اور انہیں کامیاب یاترا کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔
درخشاں اندرابی نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا۔ اور یاتریوں کے لیئےکیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وقف بورڈ کی چیرپرسن نے یہاں مہادیو سیوا سمیتی کے بھنڈارے کا افتتاح کیا جو پوری یاترا کے دوران یاتریوں کی خدمت میں رہے گا۔ اندرابی نے یاترا کی تیاریوں کے بارے میں خدمات فراہم کرنے والوں اور دیگر محکمہ جاتی نمائندوں سے بات چیت کی۔
ڈاکٹر درخشاں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاترا ہماری روحانیت اور ثقافتی فضیلت کی روایت کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر درخشاں نے کہا تاریخی شری امرناتھ یاترا کشمیر میں ہم آہنگی کی مضبوط علامت ہے۔ یہ ہندو مسلم اتحاد کی علامت ہے اور ہم سب اس بندھن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے سرکاری محکموں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مل کر یہاں کی عظیم روایت کے مطابق فول پروف یاترا کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا پورے ہندوستان سے لوگوں کو یہاں لاتی ہے اور یہ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘کی بہترین مثال ہے۔
تاریخی شری امرناتھ یاترا کشمیر میں ہم آہنگی کی روشن علامت ہے: درخشاں
