عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور پلوامہ سے ایم ایل اے وحید الرحمان پرہ نے بدھ کے روز حکومت پر ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے کو خالی چھوڑنے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے منتخب ہونے کے نو ماہ گزر چکے ہیں لیکن تاحال اس اہم عہدے پر تقرری عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے سوال اٹھایا، آخر تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟وحید پرا نے اس تاخیر کو جان بوجھ کر کی گئی غفلت قرار دیا ۔
سماجی رابطہ گاہ ’’ایکس ‘‘پر اپنے ایک بیان میں پرہ نے لکھا’’منتخب حکومت کو بنے 9 ماہ ہو گئے، لیکن جموں و کشمیر کے پاس ابھی تک ایڈووکیٹ جنرل نہیں ہے۔ ایسے وقت میں جب اگست 5 سے متعلق اہم آئینی معاملات عدالتوں میں زیر غور ہیں، یہ قانونی خلا دانستہ ہے۔ ایک سرحدی ریاست جو سرحد پار خطرات کا سامنا کر رہی ہے، وہاں قانونی مشورہ اور معاونت سے انکار انصاف اوراحتساب کے عمل کو روک دیتا ہے۔ آخر تاخیر کیوں؟
ایڈوکیٹ جنرل کی تقرری میں تاخیر کیوں؟ وحیدہ پرہ کا حکومت سے سوال
