عظمیٰ ویب ڈیسک
غزہ سٹی/امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری شرائط سے اتفاق ظاہر کیا ہے اور حماس پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کو قبول کرے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ’’اسرائیل نے 60 دن کی جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری شرائط سے اتفاق کیا ہے، جس کے دوران ہم جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’قطر اور مصر کے لوگ جنہوں نے امن قائم کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے، یہ حتمی تجویز پیش کریں گے۔‘‘انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ بھی اس معاہدے کو قبول کرے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’مجھے امید ہے کہ حماس مغربی ایشیا کی بھلائی کے لیے اس معاہدے کو قبول کر لے گا، کیونکہ یہ بہتر نہیں ہو گا کیونکہ بدتر ہو تا جائے گا۔‘‘
اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ
