فیاض بخاری
بارہمولہ//بارہمولہ ضلع کے جہامہ علاقے میں منگل کو اس افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا جب ایک 13 سالہ لڑکا دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ارسلان معشوق ساکنہ جہامہ بارہمولہ منگل کو دریائے جہلم میں نہا رہا تھا کہ اس دوران مذکورہ لڑکے کا پیر پھیل گیا اور پانی میں ڈوب گیا۔ اس دوران پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے واردات پر پہنچیں اور مذکورہ لڑکے کی بازیابی کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی۔اس واقعہ سے علاقے میں غم وغصہ پھیل گیا ہے اور مقامی لوگوں نے ایسے سانحات کو روکنے کے لیے دریا کے کنارے حفاظتی اقدامات کو تیز کرنے کی اپیل کی ۔