عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کے لیے ایمبولینسوں کے قافلے کو روانہ کیا۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے ایم/ایس قاضی گنڈ ایکسپریس وے پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے پانچ ایمبولینسیں کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (CSR) کے تحت قاضی گنڈ، بانہال، رام بن، بٹوٹ اور گول کے اسپتالوں کو عطیہ کیں۔ ان ایمبولینسوں کی تعیناتی ایمرجنسی طبی خدمات کو مزید مضبوط بنائے گی اور عوام کو بروقت علاج کی سہولیات فراہم کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے NHAI اور ایم/ایس قاضی گنڈ ایکسپریس وے پرائیویٹ لمیٹڈ کے اس نیک قدم کی سراہنا کی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر رام بن کو ہدایت دی کہ ضلع کے دور دراز علاقوں کے لیے ’’اسپتال آن وہیلز‘‘ کے امکانات تلاش کریں تاکہ سب کو معیاری اور برابری کی بنیاد پر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
راج بھون میں منعقدہ اس موقع پر ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، پرنسپل سیکریٹری برائے لیفٹیننٹ گورنر و چیف ایگزیکٹو آفیسر امرناتھ شرائن بورڈ،محمد الیاس خان، ڈپٹی کمشنر رام بن،آر ایس یادو، این ایچ اے آئی ریجنل آفیسر جموں و کشمیر،این ایچ اے آئی کے سینئر افسران اور ایم/ایس قاضی گنڈ ایکسپریس وے پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
