عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے پیر کو کہا کہ حکومت نے امرناتھ یاترا کے ہموار انعقاد کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں اور یاترا کے محفوظ اور ہموار انعقاد کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر نے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگوں کی صدارت کی اور یقین دلایا کہ یاتریوں کیلئے مناسب حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ اب ہم یاتریوں کا انتظار کر رہے ہیں، جنہیں منگل کے روز جموں سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا۔ عمرعبداللہ نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ وہ بڑی تعداد میں آئیں گے اور دعا کریں گے کہ وہ بحفاظت گھر واپس آئیں۔