Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

مصر کی 60 روزہ سیزفائر کی نئی تجویز | امریکہ کااسرائیلی وزیر پر دباؤ ڈالنے کا منصوبہ

Towseef
Last updated: June 30, 2025 11:30 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

واشنگٹن// واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر موجود اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور رون دیرمر کے بارے میں توقع ہے کہ انہیں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترک خبر رساں اداراے انادولو کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگ بندی میں حائل باقی اہم رکاوٹوں میں سب سے نمایاں مسئلہ حماس کا یہ مطالبہ ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی آپریشن کو مستقل طور پر ختم کرے ، اس کے برعکس اسرائیل صرف ایک عارضی جنگ بندی چاہتا ہے تاکہ اگر ضرورت پڑے تو لڑائی دوبارہ شروع کی جا سکے ۔اسرائیلی اخبار ہارٹز نے وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے اعلیٰ حکام رون دیرمر پر زور دیں گے کہ وہ غزہ پر حملے ختم کرنے اور باقی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے معاہدے پر آمادہ ہوں۔مزید یہ کہ امریکی حکام اسرائیل پر یہ واضح کریں گے کہ حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی اسرائیلی پالیسی کو فی الحال مؤخر کیا جا سکتا ہے ۔اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم بیجمن نیتن یاہو کی حالیہ بیان بازی، جس میں انہوں نے حماس کے خاتمے کے بجائے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی کو ترجیح دی، اس بات کا اشارہ ہے کہ ان کی ترجیحات میں ممکنہ طور پر تبدیلی آ رہی ہے ۔دوسری جانب، مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کے لیے ایک نئے معاہدے پر کام کر رہا ہے ، جس میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور محصور علاقے میں انسانی امداد کی فوری فراہمی شامل ہے ۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے مقامی ٹی وی چینل ‘آن ٹی وی’ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ‘ہم ایک پائیدار حل اور مستقل جنگ بندی کی طرف بڑھنے کے لیے کام کر رہے ہیں’۔انہوں نے بتایا کہ یہ تجویز مصر، قطر اور امریکا کی مشترکہ کوشش ہے اور یہ ایک مستقل جنگ بندی کی طرف پہلا قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میز پر جو پیشکش موجود ہے ، وہ 60 دن کی جنگ بندی ہے ، جس کے بدلے میں کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد، بشمول طبی سامان، کی فوری فراہمی شامل ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایک پائیدار جنگ بندی کی طرف پیش قدمی کو تیز کرے گا‘۔عبدالعاطی نے واضح کیا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پہلا قدم ہے ، اور اس کے بعد ایک دوسرا مرحلہ ہونا چاہیے جس میں دشمنی کا مستقل خاتمہ شامل ہو۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایک واضح وژن اور فہم ہے کہ کسی بھی اگلے معاہدے میں ایسے ضمانتی اقدامات شامل ہونے چاہئیں جو جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنائیں۔وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اسرائیلی جارحیت کا دوبارہ آغاز خطے کے استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ
بین الاقوامی
اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: زمینی، فضائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی سہ رُخی سیکورٹی انتظامات
تازہ ترین
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

یورپ میں شدید گرمی کا الرٹ جاری | ترکیہ میں جنگل کی آگ کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

July 1, 2025
بین الاقوامی

فون کال لیک ،تھائی وزیراعظم معطل

July 1, 2025
بین الاقوامی

اسرائیلی حملوں میںمزید 85 فلسطینی جاں بحق

July 1, 2025
بین الاقوامی

چین بھارت سرحدی تنازعہ پیچیدہ | وقت لگتا ہے، حد بندی پر بحث کیلئے تیار:بیجنگ

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?