یواین آئی
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے اسٹیل کو انفراسٹرکچر اور دفاعی شعبے سے لے کر برقی نقل و حرکت اور صاف توانائی تک ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک پالیسی مراعات اور اختراعات کے ساتھ عالمی اسٹیل کے شعبے میں اپنی شناخت بنا رہا ہے۔پیر کو سوشل میڈیا پر مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی کے ایک مضمون کا اشتراک کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ بتاتا ہے کہ کس طرح پالیسی ترغیبات اور اختراعات ہندوستان کو عالمی اسٹیل سیکٹر میں ایک لیڈر بنانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا’’بنیادی ڈھانچے اور دفاع سے لے کر برقی نقل و حرکت اور صاف توانائی تک، اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد ہے‘‘۔ مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنے مضمون میں وضاحت کی ہے کہ’ کس طرح پالیسی ترغیبات اور اختراعات اسٹیل کے شعبے میں ہندوستان کو عالمی رہنما بنانے کے سفر کو تشکیل دے رہے ہیں‘۔