Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

تھنہ منڈی میں ایک اور المناک سڑک حادثہ، دو افراد شدید زخمی کئی برسوں سے سڑک مکمل نہ ہو سکی ،تعمیراتی ایجنسی اور انتظامیہ پر سخت تنقید

Towseef
Last updated: June 29, 2025 11:48 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ یاسمین

تھنہ منڈی// سب ڈویژن تھنہ منڈی کے باترونی وارڈ نمبر ایک میں ہفتہ کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ایک تیز رفتار ماروتی سوفٹ گاڑی زیرِ نمبر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ خوش قسمتی سے اس سانحہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال تھنہ منڈی منتقل کیا گیا۔ گاڑی میں کل پانچ افراد سوار تھے۔ عینی شاہدین اور مقامی افراد نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور راجوری-تھنہ منڈی-بفلیاز سڑک کو ’’موت کا راستہ ‘قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برس سے اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا کام جاری ہے، لیکن تاحال سڑک مکمل نہیں کی جا سکی، جس کے سبب آئے دن حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ مقامی افراد نے سڑک کی خستہ حالی پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک نہ تو کلوٹس تعمیر ہوئے، نہ ہی حفاظتی ڈنگے بنائے گئے، نہ نالیاں مکمل ہوئیں اور نہ ہی بلیک ٹاپنگ کا کوئی نام و نشان ہے۔ متعدد مقامات پر تعمیراتی ملبہ سڑک کے بیچوں بیچ پڑا ہے، جو حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ تعمیراتی ایجنسی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس نہ مشینری ہے، نہ تجربہ کار مزدور، اور نہ ہی کوئی موثر منصوبہ بندی۔ انہوں نے انتظامیہ کی چشم پوشی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے تھنہ منڈی کا دورہ کر کے یقین دہانی کرائی تھی کہ زیر التوا منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، تاہم مقامی باشندوں کے مطابق تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اہلِ علاقہ نے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے پْرزور اپیل کی ہے کہ سڑک کی فوری مرمت اور مکمل تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو مزید خطرے میں ڈالنے سے بچایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر میں ’پیپلز الائنس فار چینج ‘نامی ایک نئے اتحاد کا قیام
تازہ ترین
امن و امان اور کامیاب امرناتھ یاترا کے لیے تمام انتظامات مکمل: ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
کشمیر میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان
تازہ ترین
آرو ویلی دوبارہ کھولنے پر اپنی پارٹی کے لیڈر رفیع احمد میر کا ایل جی کے تئیں اظہارِ تشکر
تازہ ترین

Related

پیر پنچالتازہ ترینصفحہ اول

لائن آف کنٹرول پرپونچھ راجوری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام

June 30, 2025
پیر پنچال

نوشہرہ سرکاری ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین دستیاب نہیں بنیادی سہولیات کے فقدان سے قیمتی جانیں ضائع، عوام میں غم و غصہ

June 29, 2025
پیر پنچال

ضلع ہسپتال پونچھ میں زچگی کے دوران بچے کی مشکوک حالت میں موت اہل خانہ کا بچے کو چاقو کا کٹ لگنے اور آپریشن ٹیبل سے گر جانے کا الزام ،مکمل تحقیقات کی مانگ

June 29, 2025
پیر پنچال

انسداد دہشت گردی کارروائیوںمیں شہریوں کااہم کردار آپریشن سندور محض فوجی آپریشن نہیں بلکہ دشمن کیلئے واضح پیغام تھا:میجر جنرل مکھرجی

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?