اشرف چراغ
کپوارہ//ہندوارہ قصبہ میں سڑکو ں کو روشن کرنے والی سٹریٹ لائٹس کافی عرصہ سے خراب پڑی ہیں جس کی وجہ سے راہگیرو ں کو شام کے وقت چلنے پھرنے میں سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہیں ۔مقامی لوگو ں اور تاجرو ں نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کے اہلکار خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ہندوارہ بازار میں کچھ نئی سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں لیکن ان کی تنصیب کے چند روز بعد ہی وہ ناکارہ بن گئیں ۔ان کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے پورا قصبہ بالخصوص ہندوارہ بازار شام ہوتے ہی تاریکی میں ڈوب جاتا ہے ۔ایک مقامی تاجر کا کہنا ہے کہ غیر فعال سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے راہگیرو ں اور تاجرو ں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ چند سال پہلے نصب کی گئی سٹریٹ لائٹس مکمل طور خراب ہو چکی ہیں اور ان کی مرمت کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں شام ہوتے ہی پورا قصبہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ۔ایک اورمقامی باشندے کا کہنا ہے کہ مین چوک ہندوارہ کے ارد گرد صرف چند اسٹڑیٹ لائٹس لگائی گئی ہیں اور باقی مارکیٹ میں اکا دکا لائٹس لگائی گئی لیکن خراب ہونے کی وجہ سے وہ ساری بیکارہیں اورعوام کو شدید دقتو ں کا سامنا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کئی بار معاملہ متعلقہ حکام کی نو ٹس میں لایا لیکن انہو ں نے یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں کیا ۔مقامی لوگو ں اور تاجرو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوارہ قصبہ میں ناکارہ سٹریٹ لائٹس کو بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔