حسین محتشم
پونچھ//پونچھ میں محرم الحرام کا دوسرے روز بھی روایتی طور سے ماتم و نوحہ خوانی اور سوز خوانی کے ذریعے کربلا والوں کے ذکر کے ساتھ گزرا۔ ضلع کے عزا خانوں میں کہیں مختصر اور کہیں تفصیلی مجالس برپا ہوئیں۔امام بارگاہ عالیہ پونچھ میں نماز مغرب کے بعد برپا ہونے والی مجلس میں بیرون ریاست سے آئے ہوئے عالم دین ذاکرین اہلبیت مولانا مہدی زیدی نے فضائل و مصائب امام عالی مقام بیان کئے۔انہوں نے اپنی تقاریر کے موضوع ہدایت بشر اور قرآن کو آگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی قران کریم میں ارشاد کیا کہ ہدایت کی زمہ داری مجھ اللہ کی ہے، دنیا و آخرت کا اختیار میرے ہاتھ میں ، تمارا کا کام ہے اس کی پیروی کرنا ہے۔انہوں نے کہا خرابی تبھی ہوتی ہے جب انسان اللہ کے کام شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا جو شخص اللہ کی ہدایت پر عمل نہیں کرتا وہ کہتا رہے ہدایت یافتہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا ہم عمر کی بنیاد پر رہبر نہیں مانتے۔ ہم کمال دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا در حسین پہ آنا ہے تو حر بن کر آئیں، حرملہ بن کر آئیں۔مجلس اعضاء کے اختتام پر عالم انسانیت کے لئے دعا کی گئی۔