Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

۔848سکول طلباءکے بغیر سال 2023سے 2024 میں طلباکی تعداد میں 5فیصد کمی

Mir Ajaz
Last updated: June 28, 2025 11:30 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

۔  16ہزار میں50 فیصدسے کم، 2413سکولوں میں صرف ایک استاد تعینات

پرویز احمد

سرینگر // یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم نے جموں و کشمیر میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے، سکولوں میں سہولیات اور بچوں کی شرح کے چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔ مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں سال 2021- 22کے دوران یکم سے 12ویں جماعت کے طلبہ و طالبات کی تعداد میں 0.76فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ لیکن جموں و کشمیر میں صورتحال اس کے برعکس ہے اور یہاںسرکار ی سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ جموں و کشمیر میں سال 2023سے 2024کے دوران طلبہ کی تعداد میں 61ہزار 451کی کمی آئی اور یہ کمی صرف 554سکولوں میں درج کی گئی ہے۔ 2022کی تعلیمی رپورٹ کے مطابق سال 2022میںسکول میں داخلہ لینے والے 6سے 14سال کے طلبا کی تعداد میں تقریباً 3فیصد کی کمی آئی ۔ سال 2018میں داخلہ لینے والے بچوں کی شرح 58.3فیصد تھی جو سال 2022میں کم ہوکر 55.5فیصد رہ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15سے 16سال کے 4.8فیصدطلبا کو سکول میں داخل نہیں کیا گیا ہے۔ڈیپارٹمنٹ آف سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی(ڈی ایس ای ایل) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سکولوں کی تعداد میں 2فیصد کمی آئی ہے۔ پرائمری سطح کے سکولوں میں 2ہزار اورمڈل سطح کے سکولوں میں 10ہزار کی کمی آئی ہے اور اس طرح بنیادی تعلیم حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں 34ہزار کی کمی درج کی گئی ہے۔ سیکنڈری سطح پر 7ہزار اور ہائر سیکنڈری سطح پر 4ہزار طلبہ و طالبات کی کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں بچے نہ ہونے کی وجہ سے 19فیصد سرکاری سکول بند کرنے پڑے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں تعلیم جاری رکھنے والے طلبہ کی شرح میں بھی کمی درج کی گئی ہے۔بنیادی سطح پر تعلیم جاری رکھنے کی شرح 60فیصد تھی اور سیکنڈری سطح پر یہ شرح 50فیصد تھی۔ وزارت تعلیم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے 23ہزار 173سکولوں میں سے 848سکولوں میں کوئی بھی طالب علم زیر تعلیم نہیں ہے۔ اس کے علاوہ 16ہزار 179سکولوں میںداخل طلبا کی تعداد 50سے کم ہے۔ اس کے علاوہ 2413سکولوں میں صرف ایک ہی استاد تعینات ہے۔ پی اے بی( Project Approval Board) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم بچوں کو سکولوں میں برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سال 2019اور 2020کے دوران تمام کلاسوں میں زیر تعلیم 1.75بچوں کو تعلیم جاری رکھنے پر آمادہ کرنے میں محکمہ تعلیم ناکام رہا ہے۔ اسی طرح مختلف رپورٹوں میں سرکاری سکولوں کے بنیادی ڈھانچے پر بھی کئی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ اے ایس ای آر کی رپورٹ 2022میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے صرف50فیصد سکولوں میں ہی لڑکیوں کیلئے الگ بیت الخلاء کا انتظام ہے جبکہ 30فیصد میں ہی صاف پانی کی سہولیات دستیاب ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 72.8فیصد سکولوں میں لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی باتھ روم کا استعمال کررہے ہیں۔ رپورٹ میں ضلع اننت ناگ کی مثال دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں 14سے 18سال کے 1410بچوں نے سکولوں میں داخلہ نہیں کیا ہے اور اسطی طرح 18سال کے 5.5فیصد لڑکیوں اور 1.7فیصد لڑکوں نے کبھی بھی سکول میں داخلہ نہیں لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عمر کے سکول نہ جانے والے بچوں میں 59.5فیصد لڑکے اور 62.1فیصد لڑکیاں شامل ہیں جبکہ ان میں صرف 0.4فیصد ہی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14سے 16سال کے 76.5فیصد ہائی سکول تک کی کتابیں پڑھ سکتے ہیںجن میں 39.3فیصد ڈیویژن حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 87.2فیصد طلبہ ہی جموں و کشمیر میں انگریزی کی کتابیں پڑھ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 17سے 18سال کے 19فیصد بچے سکول اور کالج میں کبھی بھی داخل نہیں ہوئے ہیں۔ اس عمر کے 72.2فیصد بچے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ2.3فیصد ہی پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پائیدار ترقی کے ا ہداف میں سال 2030تک تمام بچوںکو بنیادی اور سیکنڈری سکول تک مفت تعلیم فراہم کرنا لازمی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دوران شب سرینگر میں سڑک حادثہ ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
تازہ ترین
رام بن میں دریائے چناب کی سطح آب بڑھ گئی لوگوں کو خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے چناب سے دور رہنے کی تلقین
خطہ چناب
بانہال حادثہ میں ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر لقمہ اجل
خطہ چناب
عمر عبداللہ حکومت نوجوانوں کی بہبود اور بااختیار بنانے کیلئے پُرعزم | جموں خطے کو مساوی نمائندگی ملی نوجوان معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ، سیاسی اور سماجی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا:جاوید ڈار
جموں

Related

صفحہ اول

ملک کو متحد رکھنے کیلئے ایک آئین کا تصور آرٹیکل 370 نظریے کیخلاف تھا: چیف جسٹس گوائی

June 28, 2025
صفحہ اول

بسنت گڑھ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری

June 28, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

دفعہ370 ڈاکٹر امبیڈکر کے ایک آئین والی سوچ کے خلاف تھا: چیف جسٹس آف انڈیا

June 28, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

پہلگام حملے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا پہلا دورہ، جموں میں انتظامی تیاریوں پر اہم اجلاس

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?