Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

۔12روزہ جنگ میں 20ارب ڈالر کا نقصان،اسرائیلی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر

Towseef
Last updated: June 27, 2025 11:28 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

تہران //ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو تقریباً 12 ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان پہنچا ہے، جبکہ مجموعی نقصان 20 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا اور معاشی رپورٹس کے مطابق، ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو تقریباً 12 ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان پہنچا ہے، جبکہ مجموعی نقصان 20 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے۔یہ نقصانات فوجی اخراجات، میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات، متاثرہ افراد و کاروباروں کو کی گئی ادائیگیوں، اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت پر مشتمل ہیں۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ جب بالواسطہ اقتصادی اثرات اور شہریوں کے معاوضہ جات کو شامل کیا جائے گا تو نقصان 20 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔اسرائیلی اخبار یدیعوت آحَرونوت کے مطابق، اسرائیلی خزانے کو 22 ارب شیکل (تقریباً 6.46 ارب ڈالر) کا نقصان ہو چکا ہے۔اسرائیلی فوج اب 40 ارب شیکل (11.7 ارب ڈالر) کے اضافی فنڈ کی تلاش میں ہے تاکہ ہتھیاروں کا ذخیرہ دوبارہ بھرا جا سکے، نئے انٹرسیپٹرز اور حملہ آور ہتھیار خریدے جا سکیں، اور ریزرو یونٹس کو برقرار رکھا جا سکے، اس سے قبل جنگ سے پہلے، فوج نے 10 اور پھر 30 ارب شیکل کا مطالبہ کیا تھا۔اسرائیل کا بجٹ خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، جو جنگی اخراجات کے سبب مالی دباؤ کا نتیجہ ہے، یہ خسارہ غزہ جنگ کے دوران پہلے ہی بڑھے ہوئے خساروں پر مزید بوجھ ڈالے گا۔ساتھ ہی، اسرائیلی معیشت میں 0.2 فیصد سست روی کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو ٹیکس آمدنی میں کمی کا باعث بنے گی۔اسرائیلی تجارتی روزنامہ کالکالسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے ایران پر حملوں اور دفاعی اقدامات کے لیے تقریباً 5 ارب ڈالر (یعنی روزانہ 72.5 کروڑ ڈالر) خرچ کیے۔صرف معاوضوں کی مد میں کم از کم 5 ارب شیکل (1.5 ارب ڈالر) کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اخبار دی مارکر نے تصدیق کی کہ ایرانی میزائل حملوں سے ہونے والا مادی نقصان پہلے ہی 5 ارب شیکل (1.5 ارب ڈالر) سے تجاوز کر چکا ہے۔معاشی ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو اسرائیلی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے۔پراپرٹی ٹیکس کے اندازوں کے مطابق، ایرانی جوابی کارروائیوں میں تقریباً 15 ہزار اسرائیلی آبادکاروں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا، بہت سے لوگ قابض علاقوں میں ہوٹلوں میں منتقل ہو گئے۔ان ہوٹلوں کے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 100 ملین شیکل (29 ملین ڈالر) لگایا گیا ہے، اسرائیلی حکومت کو نامعلوم مدت تک ان خاندانوں کا کرایہ ادا کرنا ہوگا، جن کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور جن کی تعمیرِ نو میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔اب تک 41 ہزار سے زائد دعوے حکومت کے معاوضہ فنڈ میں جمع ہو چکے ہیں، اور مزید کی توقع ہے، ان میں سے تقریباً 33 ہزار دعوے عمارتوں کے نقصان سے متعلق ہیں، جبکہ ا?ٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں، املاک اور سامان کے نقصانات سے متعلق ہیں، تقریباً 26 ہزار دعوے صرف تل ابیب کے رہائشیوں کی جانب سے آئے ہیں۔7 اکتوبر 2023 سے قبل، تقریباً چھ ہزار آبادکار مستقل معاوضہ وصول کر رہے تھے، لیکن حماس کے جنوبی اسرائیلی بستیوں پر حملے کے بعد یہ تعداد 25 ہزار تک بڑھ گئی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی
برصغیر
دوران شب سرینگر میں سڑک حادثہ ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
تازہ ترین
رام بن میں دریائے چناب کی سطح آب بڑھ گئی لوگوں کو خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے چناب سے دور رہنے کی تلقین
خطہ چناب
بانہال حادثہ میں ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر لقمہ اجل
خطہ چناب

Related

بین الاقوامی

ایرانی فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنس دانوں کی تدفین

June 28, 2025
بین الاقوامی

فلسطین کے حق میں مظاہرے،برطانیہ میں 4 افراد گرفتار

June 28, 2025
بین الاقوامی

خیموںپر بمباری، 34فلسطینی جاںبحق

June 28, 2025
بین الاقوامی

غزہ میں جنگ بندی آئندہ ہفتے ممکن:ٹرمپ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?