یو این آئی
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منشیات کے خلاف جنگ کیلئے متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان مواقع کے مستحق ہیں، نشے کی لت میں پڑنے کے نہیں۔انہوں نے کہا’’اس سلسلے میں میری حکومت مضبوط بحالی، بیداری اور نفاذ کے لیے پرعزم ہے‘‘۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو منشیات کی لعنت اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا’آج، منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن پر ہم منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے لیے متحد ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے نوجوان مواقع کے مستحق ہیں، نشے کی لت میں پڑنے کے نہیں’۔عمر عبداللہ نے مزید کہا: ‘ میری حکومت مضبوط بحالی، بیداری اور نفاذ کے لیے پرعزم ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘آئیے اپنے مستقبل کو مل کر محفوظ رکھیں’۔قابل ذکر ہے کہ منشیات کی لعنت اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے ۔ یہ دن منشیات کے استعمال کو ختم کرنے اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے وقف ہے ۔