Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

نیٹو سربراہی اجلاس | ایران اسرائیل جنگ دوبارہ نہیں ہوگی غزہ تنازع کے خاتمے کیلئے اہم پیش رفت جاری :ٹرمپ

Towseef
Last updated: June 25, 2025 11:22 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

دی ہیگ//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بخوبی جاری ہے ۔نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بخوبی آگے بڑھ رہی ہے ، انہوں نے جنگ بندی کو سب کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا انہیں یقین ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ‘بڑی پیش رفت’ ہو رہی ہے اور میرا ماننا ہے کہ یہ ہماری جانب سے کیے گئے حملے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔انہوں نے اشارہ دیا کہ ایران پر امریکی حملے مشرقِ وسطیٰ میں مثبت اثر ڈال سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران-اسرائیل جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد ہورہا ہے ، جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی، ہمیں تاریخی کامیابی ملی۔امریکی صدر نے کہا کہ فردو جوہری مرکز پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، ہم نے تقریباً 30 منزل نیچے بنائی گئی تنصیبات تباہ کیں، ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بنا سکے گا، ایران کو کسی صورت یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران یورینیم کی افزودگی شروع کرے گا تو دوبارہ حملہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لیے پچھلے کچھ دن بہت سخت تھے ، ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوئیں۔امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی ایران کے لیے بھی فتح ہے ، ان کا ملک بچ گیا، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ہیروشیما اور ناگاساکی کی مثال نہیں دینا چاہتا، ہیروشیما، ناگاساکی پر بم گرانے کے بعد جنگ رکی تھی، ہمارے بم گرانے کے بعد ایران-اسرائیل جنگ رکی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم بم نہ گراتے تو ایران-اسرائیل جنگ ابھی جاری ہوتی، ایران کو پتا تھا کہ ہم حملہ کرنے والے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ایران یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے ، تو انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں اس وقت وہ سب سے آخری کام یہی چاہیں گے ، وہ ابھی خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل تجاویز قبول کرے ،نئی جنگ کیلئے تیار ہیں:حماس کمانڈر

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?