Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

شدید بارشوں سے راجوری و پونچھ میںسیلابی صورتحال پیدا ،سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا راجوری کے کھیورہ بازار میں دکانیں زیرِ آب، درجنوں مکانات متاثر، سیلاب میں بہہ گئی 1گاڑی باز یاب 2تا حال لاپتہ

Mir Ajaz
Last updated: June 25, 2025 11:16 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

سمت بھارگو + حسین محتشم

راجوری / پونچھ//منگل اور بدھ کی درمیانی شب جموں و کشمیر کے ضلع راجوری اور پونچھ میں شدید بارش کے نتیجے میں فلیش فلڈ کی صورتحال نے تباہی مچا دی۔ راجوری شہر کے کھیورہ بازار اور اطراف کے علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آنے سے درجنوں مکانات اور دکانیں زیرِ آب آ گئیں، جب کہ پونچھ کے قاضی موھڑہ علاقے میں پانی گھروں اور مذہبی مقامات میں داخل ہو گیا، متعدد سرکاری و نجی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔راجوری شہر کے مقامی باشندوں نے بتایا کہ منگل کی شب رات تقریباً 1 بجے موسلادھار بارش کا آغاز ہوا جو لگاتار صبح 4 بجے تک جاری رہی۔ اسی دوران کھیورہ نالے میں رات 2 بجے کے قریب پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا اور دو گھنٹے سے زائد جاری فلیش فلڈ نے علاقے میں تباہی مچا دی۔کھیورہ بازار میں واقع درجنوں دکانوں میں پانی اور کیچڑ داخل ہو گیا جس سے تاجروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تاجروں نے بتایا کہ نالے پر موجود چھوٹے سائز کی سڑک پر بنی کلورٹ نے پانی کی روانی میں رکاوٹ ڈالی، جس کے باعث پانی بازار اور گھروں میں گھس گیا۔مقامی تاجر حق نواز چوہدری نے بتایا کہ پانی اور ملبے نے نہ صرف دکانوں کا سامان خراب کر دیا بلکہ دیواروں، فرش اور دیگر ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ متاثرہ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کے فوراً بعد اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، جہانگیر خان اور میونسپل کونسل کے دیگر افسران موقع پر پہنچے اور متاثرہ بازار میں صفائی اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔راجوری کے لوئر جواہر نگر اور تھڈی علاقوں میں بھی فلیش فلڈ کے باعث شدید نقصان ہوا۔ مقامی نالے میں طغیانی آنے سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں جن میں سے ایک بولیرو گاڑی تقریباً 1.5 کلومیٹر دور نالے سے برآمد ہوئی، جبکہ دو گاڑیاں تاحال لاپتہ ہیں، جن کے مالکان شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔ادھر ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے قاضی موھڑہ (وارڈ نمبر 01) میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث نالوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی۔ مکانات کے اندر پانی اور کیچڑ داخل ہو گیا، جب کہ کئی سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ست سنگ بیاس جیسی مذہبی جگہ بھی پانی کے بہاؤ کی زد میں آ گئی، جہاں نالے کی صورت اختیار کر چکے پانی نے تباہی مچا دی۔ علاقے کی مرکزی سڑک پر ایک بڑا درخت گرنے سے ایک ماروتی کار کو بھی نقصان پہنچا۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ نے علاقے کا دورہ کیا اور نقصانات کا موقع پر جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو، تحصیلدار حویلی، ایگزیکٹو آفیسر میونسپلٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے فوری بحالی اور صاف صفائی کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ای او میونسپلٹی کو ہدایت کی کہ واٹر کورس کا بغور جائزہ لیا جائے اور مستقبل میں ایسی آفات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔تحصیلدار حویلی کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری و نجی املاک کے نقصان کا تخمینہ جلد مکمل کریں، ساتھ ہی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والی تجاوزات کی فوری نشاندہی اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔قاضی موھڑہ کے مکینوںنے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے دوران اپنے مسائل بیان کئے اور فوری امداد کا مطالبہ کیا۔ ڈی سی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ بحالی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور نقصانات کی تلافی کی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اودھم پور میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
منوج سنہا کی شری جگن ناتھ جی رتھ یاترا کے متبرک موقع پر لوگوں کو مبارکباد
تازہ ترین
امریکہ سے مذاکرات کی بحالی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ایران
بین الاقوامی
دو سابق وزراء کی آج ہوگی کانگریس میں گھر واپسی
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

شدید بارش و سیلابی صورتحال سے راجوری میں المناک حادثہ سیالسوئی میں تین کزن سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 1بچی کو زندہ بچا لیا گیا،2کی لاشیں برآمد

June 26, 2025
پیر پنچال

راجوری میں مون سون کے پیش نظر ندی نالوں کے قریب نہانا، تیرنا، ماہی گیری اور گھومنا پھرنا ممنوع ضلع مجسٹریٹ نے بی این ایس ایس 163 کے تحت حکم جاری کیا، خلاف ورزی پرکارروائی کی ہدایت

June 26, 2025
پیر پنچال

پونچھ پولیس نے دو جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا سرنکوٹ میں شہریوں سے دھوکہ دہی اور رقم بٹورنے کا الزام، مقدمہ درج

June 26, 2025
پیر پنچال

مغل خاندان کی توہین پر تھنہ منڈی میں احتجاج بھاجپا لیڈرکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?