Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامیتازہ ترین

ظہران ممدانی نیو یارک کے میئر کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار منتخب

KU Admin
Last updated: June 25, 2025 1:08 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نیویارک/یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی نیو یارک کے میئر کے عہدے کے لئے اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار منتخب ہو گئے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کوومو نے شہر کے میئر کے انتخاب کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری ریاستی اسمبلی کے رکن ظہران ممدانی سے شکست تسلیم کر لی ہے جس کے بعد ظہران میئر کے الیکشن میں باقاعدہ ڈیموکریٹ امیدوار منتخب ہو گئے۔
نومبر میں ہونے والے میئر کے انتخابات میں کامیاب ہو نے کی صورت میں وہ امر یکا کے بڑے شہر نیویارک کی قیادت کرنے والے پہلے مسلم اور جنوبی ایشائی نژاد میئر ہوں گے،ان کے والدین جنوبی ایشیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ 33 سالہ ظہران ممدانی نے نیو یارک سٹی کے میئر کے عہدے کے لئےاپنی انتخابی مہم میں 1975 کی بھارتی فلم دیوار میں امیتابھ بچن کا ایک مشہور ڈائیلاگ استعمال کیا جو جنوبی ایشائی نژاد ووٹرز میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
ظہران ممدانی اپنی انتخابی مہم میں نیویارک جیسے مہنگے شہر میں سستے کرائے کے گھر، فری بس سروس اور چائلڈ کیئر جیسی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں ، ان کا پورا نام ظہران کوامے ممدانی ہے۔ وہ 1991 میں یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے۔ان کے والد محمود ممدانی ایک انڈیا یوگنڈا نژاد پروفیسر ہیں جن کے والدین کا تعلق گجرات سے ہے۔
محمود ممدانی کی والدہ میرا نائر بالی وڈ اور ہالی وڈ میں فلمساز ہیں اور ان کے خاندان کا تعلق پنجاب سے ہے، انھوں نے مون سون ویڈنگ اور دی نیم سیک جیسی اہم فلمیں بنائی ہیں۔ظہران ممدانی خاندان کے ساتھ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی رہے لیکن سات سال کی عمر میں وہ سب نیو یارک آ گئے۔
انھوں نے نیو یارک کےعلاقے برونکس میں پرورش پائی جو ورکنگ کلاس اور ثقافتی تنوع سے بھرپور علاقہ ہے۔ انھوں نے افریقن سٹڈیز میں گریجویشن کیا اور فلسطینیوں کے حقوق کے لئے سرگرم رہے ۔ 2020 میں انھوں نے نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے لئے انتخاب لڑا اور دس سال تک جیتنے والے رکن کو شکست دے دی۔وہ ریاستی اسمبلی میں منتخب ہونے والے پہلے جنوبی ایشیائی مرد، پہلے یوگنڈا نژاد اور صرف تیسرے مسلمان تھے۔
ظہران ممدانی کے حامیوں میں نوجوان ووٹرز، تارکینِ وطن اور ترقی پسند طبقات شامل ہیں۔شہر کے جیکسن ہائٹس جیسے محلوں میں، جہاں جنوبی ایشیائی، لاطینی امریکی اور مشرقی ایشیائی کمیونٹیز آباد ہیں۔2024 میں ان کی شادی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ راما دواجی سے ہوئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی کی مہم ایک تحریک کی شکل اختیار کر رہی ہے،ان کے لئے کام کرنے والے رضاکار انگریزی کے علاوہ ہندی، اردو، بنگالی اور ہسپانوی زبانوں میں میں گھر گھر جا کر ان کے حمایت میں مہم چلا رہے ہیں۔ان کی انتخابی مہم کا دعویٰ ہے انھوں نے نیویارک شہر کی تاریخ کے سب سے بڑا فیلڈ آپریشن کیا ہے جو تقریباً 40 ہزار رضاکاروں پر مشتمل ہے جنہوں نے 10 لاکھ سے زیادہ گھروں میں جاکر ان کے لئے ووٹ مانگے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی
تازہ ترین
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب

Related

بین الاقوامی

شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی

July 3, 2025
بین الاقوامی

ایران کاعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل

July 3, 2025
بین الاقوامی

اسرائیلی بمباری سے مزید 116 ہلاکتیں | انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت جاں بحق

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

معروف سماجی و سیاسی شخصیت فاروق رینزو شاہ اپنی پارٹی میں شامل

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?